تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دبئی : اجتماعی زیادتی کی جھوٹی شکایت درج کروانے پر پاکستانی خاتون کو 3 ماہ قید

دبئی : عدالت نے وزٹ ویزے پر دبئی آنے والی پاکستانی خاتون کو اجتماعی زیادتی کی جھوٹی شکایت درج کروانے کے جرم میں 3 ماہ قید کے بعد ملک بدر کرنے کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے پولیس اہلکاروں نے جنسی زیادتی کی شکایت درج کروانے والی خاتون کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے خاتون کو 3 ماہ قید کی سزا سنادی۔

دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ وزٹ ویزے پر یو اے ای آنے والی 29 سالہ پاکستانی خاتون کو عدالت نے پولیس میں جھوٹی شکایت درج کروانے کے جرم میں تین ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے کا واقعہ ایک ماہ قبل پیش آیا تھا، جب خاتون نے 21 اپریل کو الراشیدیہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران پولیس سارجنٹ نے عدالت کو بتایا کہ پاکستانی خاتون پولیس اسٹیشن آئی اور کہا کہ اسے 12 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس سارجنٹ کا کہنا تھا کہ ’29 سالہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ دبئی کے ایک فلیٹ میں 12 افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ تفتیش سے پتہ چلا کہ خاتون جھوٹ بول رہی تھی، بعد ازاں خاتون نے اعتراف کیا کہ اس نے جھوٹی کہانی گھڑی تھی‘۔

عدالت میں سماعت کے دوران پولیس سارجنٹ نے بتایا کہ ’مذکورہ خاتون نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ’باس نے بھی اس کے ساتھ زیادتی کی اور بعد میں ایک فلیٹ پر چھوڑ دیا‘۔

پولیس سارجنٹ نے بتایا کہ ’خاتون نے فلیٹ میں ایک پاکستانی شخص اور اس کے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ 600 درہم کے عوض مکروہ فعل انجام دیا، لیکن مکروہ فعل کی انجام دہی کے بعد مذکورہ افراد نے رقم کی ادائیگی کی، جس کے بعد اس نے فرضی کہانی بناکر پولیس کو شکایت درج کروائی‘.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے خاتون کے اعتراف جرم کرنے کے بعد پاکستانی شخص اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا، جنہوں نے خاتون کے ساتھ مکروہ فعل کی انجام دہی کو قبول کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -