ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

بیوٹی پارلر جانے سے روکنے پر خاتون نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شوہر کی جانب سے بیوٹی پارلر جانے سے روکنے پر خاتون نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش اندرو ضلع سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جبکہ شوہر نے اسے بیوٹی پارلر جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

یہ واقعہ جمعرات کو شہر کے ایروڈوم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ خاتون کی شناخت رینا یادو کے طور پر ہوئی ہے جو اسکیم 51 کی رہائشی ہیں۔

- Advertisement -

تفتیشی افسر اوما شنکر یادو نے بتایا کہ خاتون کی شادی تقریباً 15 سال قبل بلرام یادو سے ہوئی تھی۔

جمعرات کو اس نے بلرام سے بیوٹی پارلر جانے کو کہا لیکن اس نے انکار کر دیا۔ اس کے بعد رینا نے چھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ جب بلرام گھر آیا تو اس نے اسے لٹکا ہوا پایا اور واقعے کی اطلاع پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں