بھارت میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جس میں خاتون نے ناجائز تعلقات کا الزام لگنے پر خودکشی کی کوشش کی۔
بھارتی ریاست تلنگانہ کے علاقے کاماریڈی سے تعلق رکھنے والی خاتون شیخ نازیہ بیگم نے اپنے خلاف ناجائز تعلقات کا الزام عائد کرنے پر خود کو جان سے مارنے کی کوشش کی۔
بے بنیاد الزام کو برداشت نہ کرتے ہوئے اقدام خودکشی کرنے پر خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
Raqam ki wapsi ke mutalibe par najayaz talluqat ka ilzaam. Kamareddy me ek qatoon ka aqdam e qudkushi pic.twitter.com/tE1lcwOC1y
— urduleaks news (@UrduleaksN87793) May 16, 2023
بھارتی میڈیا کے مطابق شیخ نازیہ بیگم کا کہنا ہے کہ دو سال قبل ان کے شوہر نے شاد اللہ نامی شخص کو گھر کے کاغذات رہن رکھ کر 30 لاکھ روپے بطور قرض دیے تھے اور بعد ازاں اس سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو میرے اوپر ناجائز تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
متاثرہ خاتون نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی رقم واپس دلوا کر انصاف فراہم کیا جائے۔