پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ابو ظہبی: خاتون نے سابق محبوب کو ذبح کرکے مزدوروں کو کھلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات میں مراکشی خاتون نے بوائے سابق بوائے فرینڈ کو سفاکانہ طریقے سے قتل کرکے اس کا گوشت پکا کر کنسٹرکشن ملازمین کو کھلا دی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم مراکشی خاتون نے بدلے کی آگ بجھانے کے لیے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو بہیمانہ طریقے سے ذبح کرکے ٹکڑے کیے اور اس کی مشہور عربی ڈش مچبوس بناکر گھر کے قریب کام کرنے والے مزدوروں کو پیش کردیں۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ سفاک خاتون نے مقتول کی دیگر باقیات پڑوسیوں کے پالتو کتوں کے آگے ڈال دیئے تھے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق مقتول کے وکیل نے بتایا کہ خاتون نے دوران تفتیش اپنے سابق دوست کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق 37 سالہ مراکشی خاتون نے پراسیکیوشن کو بتایا تھا کہ اس نے متاثرہ شخص کو ذبح کیا تھا کیوں کہ 7 سال تک مالی معاونت کے باوجود وہ چھوڑ کرچلا گیا۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عجمان میں مقیم مقتول کے بھائی نے جنوری میں متاثرہ شخص کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کروائی تھی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی نے ملزمہ کے گھر جاکر بھی اپنے بھائی کی گمشدگی سے متعلق سوال کیا تھا جس مراکشی خاتون نے بتایا کہ ’مجھے نہیں وہ کہاں ہے البتہ علیحدگی کے بعد میں نے سنا تھا کہ وہ کسی خاتون سے شادی کرنے جارہا ہے‘۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی نے ملزمہ کے گھر میں موجود بلینڈر میں انسانی دانت دیکھے جس سے قتل کا شبہ ہوا اور پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے دانتوں کا طبی معائنہ کروایا جس پتہ چلا کہ مذکورہ دانت مقتول کے ہیں۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس تفتیش کے دوران خاتون نے بتایا کہ سابق بوائے فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد اپنے دوست سے گھر صاف کرکے باقیات سے حاصل کرنے کو کہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں