تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

خاتون نے درجنوں عروسی ملبوسات کاٹ ڈالے، وجہ حیران کن، ویڈیو وائرل

 چین میں ایک مشتعل خاتون نے آرڈر کینسل کرنے کے بعد پیشگی ادا شدہ رقم واپس نہ ملنے پر برائیڈل سیلون میں رکھے عروسی ملبوسات قینچی سے کاٹ ڈالے

معاشرہ کوئی بھی ہو، شادی  کا دن اورعروسی ملبوسات دلہن کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں اور اس کی تیاری کے لیے خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے مگر جب کوئی جنونی آپ کے خوابوں کے لباس پر قینچی چلادے تو۔۔۔۔۔

چین میں ایک ایسا ہی واقعہ ہوا ہے جہاں ایک خاتون برائیڈل سیلون میں داخل ہوئی اور چند لمحوں میں ہی درجنوں عروسی ملبوسات قینچی سے کاٹ ڈالے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے

چین میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون برائیڈل سیلون میں مشتعل انداز میں داخل ہوئی اور ریک میں ٹنگے ہوئے عروسی ملبوسات پر تیزی سے قینچی چلانا شروع کردی۔

یہ واقعہ چند روز قبل چین کے جنوب مغربی شہر چونگ جنگ میں اس وقت پیش آیا جب سیلون نے مذکورہ خاتون کے بکنگ شدہ شادی برائیڈل پیکیج کا آرڈر منسوخ ہونے کے بعد ادا کی گئی پیشگی رقم 550 ڈالر (پاکستانی 41 ہزار روپے) دینے سے انکار کردیا۔

یہ ویڈیو کلپ پہلے ایک مقامی نیوز چینل پر نشر ہوا جس کے بعد چین کے سوشل میڈیا نیٹ ورک ویبو پر دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گیا۔

ویڈیو میں ماسک پہنے ایک مشتعل خاتون انتہائی غصے کی حالت میں برائیڈل سیلون میں داخل ہوتی ہے اور سفید عروسی ملبوسات کے ریک پر قبضہ کرکے اپنے گاؤن میں چھپی قینچی کو نکال کر ان ملبوسات کو کاٹنا شروع کردیتی ہے۔

https://twitter.com/i/status/1481648655429877767

یہ منظر فلمانے والے شخص کو ویڈیو میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ کاٹے جانے والے عروسی ملبوسات میں سے ہر ایک کی مالیت ایک ہزار سے 10 ہزار چائینیز یوان ہے، جس پر جنونی خاتون ہاتھ روکے بغیر جواب دیتی ہے کہ ‘‘ہزار یوان کیا دسیوں ہزار یوان ہوں مگر یہ جرمانہ ہے’’۔

خاتون جیسے ہی چین کے روایتی سنہرے اور سرخ رنگ کا عروسی گاؤن کی طرف بڑھی، ویڈیو بنانے والے نے متنبہ کیا کہ یہ گاؤن انتہائی قیمتی ہے (تقریباْ 10 ہزار یوان پاکستانی ایک لاکھ 10 ہزار روپے) لیکن خاتون نے تنبیہہ کو نظرانداز کرتے ہوئے ان لباسوں کو بھی اپنے غصے کا نشانہ بناڈالا۔

چینی میڈیا کے مطابق مذکورہ خاتون نے گزشتہ سال اپریل میں اکتوبر میں ہونے والی اپنی شادی کے لیے ایک پیکیج بک کرایا تھا تاہم شادی منسوخ ہونے پر خاتون نے بکنگ کی مد میں جمع کرائے گئے ساڑھے پانچ سو ڈالر کی واپسی کا مطالبہ کیا لیکن سیلون انتظامیہ کی جانب سے اس کی یہ درخواست مسترد کردی گئی جس پر خاتون نے مشتعل ہوکر یہ کارروائی کی۔

رپورٹ کے مطابق مشتعل خاتون نے تقریباْ 32 عروسی ملبوسات کو کاٹ کر برباد کردیا جن کی مجموعی مالیت لاکھوں چائنیز یوان ہے۔

Comments

- Advertisement -