منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

مزدوروں کی لاپروائی کی وجہ سے خاتون کس طرح ہلاک ہوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

مشرقی لندن میں کچھ سالوں پہلے افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں مزدوروں کی انتہائی لاپروائی اور اینٹیں گرنے سے خاتون ہلاک ہوگئی تھی۔

مائیکلا بور نامی خاتون 29 مارچ 2018 کو اپنے بیٹے کیرن سے ملنے کےلیے اس کی نرسری جارہی تھی، جب مشرقی لندن کے علاقے بیتھنل گرین میں ایک عمارت کی تعمیر ہورہی تھی، ان کے گزرنے کے دوران دو ٹن سے زیادہ اینٹیں پانچ منزلہ عمارت سے نیچے گری۔

اسپتال میں ڈاکٹرز نے بری طرح زخمی ہونے والی 28 سالہ خاتون مائیکلا کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن دو دن بعد وہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔

انھیں 29ویں سالگرہ کے ایک دن بعد ہی برین ڈیڈ قرار دے دیا گیا جس کے باعث ان کی فیملی کی رضامندی سے لائف سپورٹ کو ہٹا دیا گیا۔

سات سال کی تحقیقات کے بعد، تعمیراتی کمپنی اور اس جگہ پر موجود چار کارکنوں پر خاتون کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے، ان ملزمان میں کرین آپریٹر 32 سالہ الیگزینڈر میک انیس اور کرین سپروائزر 59 سالہ داؤد مان بھی شامل ہیں۔

اسٹیفن کولسن جن کی عمر 68 سال ہے وہ عمارت کی تعمیر کی جگہ پر لفٹنگ پلان کے انچارج تھے جبکہ 68 سالہ سائٹ مینیجر تھامس اینسٹس کو بھی چارج کیا گیا ہے۔

ان چاروں افراد پر ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایٹ ورک ایکٹ 1974 کے سیکشن 7 کے تحت سنگین غفلت سے قتل عام اور جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

کمپنی ہیگنس ہومز پی ایل سی کو کارپوریٹ قتل عام اور ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایٹ ورک ایکٹ 1974 کے سیکشن 3 کے تحت چارج کا سامنا ہے، مدعا علیہان 16 جون کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش ہونگے۔

کرسمس ٹری گرنے سے خاتون ہلاک

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں