جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

علاج کیلیے رقم نکلوانے آئی مریضہ بینک میں دم توڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اتر پردیش میں پنجاب نیشنل بینک کی ایک برانچ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آگیا جہاں بیمار خاتون اپنے علاج کیلیے رقم نکلوانے کیلیے بینک آئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رام شری نامی مریضہ اپنے شوہر بھیا لال کے ہمراہ رقم نکلوانے کیلیے پنجاب نیشنل بینک کی برانچ پہنچی تاکہ وہ اپنا علاج کروا سکے۔

تاہم بینک کی تصدیق کا عمل اتنا طویل ہوگیا کہ مریضہ وہیں دم توڑ گئیں۔

- Advertisement -

بھیا لال کے مطابق اس نے بیوی کی نازک حالت کے بارے میں بینک مینیجر کو اطلاع دی لیکن اس کے باوجود تکنیکی مسئلے کے باعث طویل انتظار کرنا پڑا۔

دراصل رام شری کے انگوٹھے کے نشان کی وجہ سے رقم نکلوانے میں مشکلات درپیش رہیں۔

بھیا لال نے الزام عائد کیا کہ اس نے بیوی کی بگڑتی حالت کے پیشِ نظر پر بار بار بینک کے عملے سے تکنیکی مسئلے کو حل کرنے پر زور دیا اور بالآخر دوپہر 2 بجے مریضہ چل بسی۔

واقعے سے رام شری کے اہل خانہ اور رشتہ داروں میں غم و غصہ پھیل گیا جنہوں نے بینک انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگایا۔ پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کیا۔

پولیس کے مطابق ہم معاملے کی تحقیقات کریں گے اور اس کے مطابق کارروائی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں