تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

چائے پینے سے خاتون ہلاک

حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ میں چائے پینے سے خاتون کی موت جبکہ دو افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع جنگاوں رام چند پورم کی رہائشی انجما نامی خاتون چائے پینے سے ہلاک ہوگئیں جبکہ اُن کے شوہر کی حالت تشویشناک ہے۔

اہل خانہ کے مطابق شوہر مالیا اپنے دوست کے ساتھ گھر آئے اور انجما کو چائے تیار کرنے کی ہدایت کی۔

انجما چائے بنا کر لائی تو تینوں نے ایک ساتھ بیٹھ کر اسے نوش کیا، تھوڑی ہی دیر بعد تینوں کی حالت غیر ہوئی جنہیں اہل خانہ قریبی اسپتال لے کر پپہنچے۔

اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز نے تینوں کا معائنہ کر کے بتایا کہ انجما اب دنیا میں نہیں رہی۔ رپورٹ کے مطابق مالیا اور اُس کے دوست کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

اہل خانہ نے ڈاکٹرز کو بتایا انجما اور مالیا اینڈرین نامی کیپسول چائے میں ڈال کر اسے استعمال کرتے تھے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کیپسول کی موجودگی کے باعث چائے زہر میں تبدیل ہوئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا۔

Comments

- Advertisement -