بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

گھر پر لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ڈلیوری کے بعد خاتون کی جان چلی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں گھر پر لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ڈلیوری کے بعد خاتون کی جان چلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی 4 نمبر، کراچی میں ایک اتائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہو گئیں، خاتون کے ورثا نے پولیس سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ورثا کے بیان کے مطابق حاملہ خاتون کو ڈلیوری کے لیے لیڈی ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے، ڈلیوری کے دوران 25 سالہ خاتون کے ہاں مردہ حالت میں بیٹی ہوئی، تاہم خاتون کی حالت بھی خراب ہونے پر جناح اسپتال بھیجا گیا۔

ورثا نے کہا جناح اسپتال میں پولیس افسر نے پوسٹ مارٹم کروانے کا کہا تو ہم نے حامی بھر لی، لیکن کچھ دیر بعد پولیس افسر نے خود ہی کہا کہ پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی نہیں ہو سکتی۔

ورثا نے بیان میں کہا ہے کہ انھیں شک ہے کہ پولیس اتائی لیڈی ڈاکٹر کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، اس لیے شفاف تحقیقات کی جائے اور اتائی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں