سیالکوٹ: نجی اسپتال میں غلط انجکشن لگانے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون 3 بچوں کی ماں تھی۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ڈسکہ روڑ پر نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
پتہ کے عارضے میں مبتلا 24سالہ خاتون کوآپریشن کیلئےاسپتال لایا گیا تھا ، خاتون 3بچوں کی ماں تھی اور سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر9 ماہ ہے۔
لواحقین نے الزام عائد کیا کہ اقصیٰ کی موت مبینہ طو پر غلط انجکشن کی وجہ سے ہوئی، بیٹی 2 دن پہلے ہی انتقال کر چکی تھی، اسپتال انتظامیہ نے ہمیں ملنے نہیں دیا۔
لواحقین نے خاتون کی میت رکھ کراسپتال میں احتجاج کیا ، ،اسپتال انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ مریضہ کا انتقال ہارٹ اٹیک سےہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی درخواست موصول ہونے پر قانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔