پیر, جون 17, 2024
اشتہار

کراچی میں گاڑی چلاتے ہوئے اندھی گولی نے خاتون کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں اندھی گولی لگنے سے گاڑی چلاتے ہوئے خاتون جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ گلشن اقبال بلاک 6 کے قریب پیش آیا جہاں کارسوار خاتون گولی لگنے سے دم توڑ گئی۔

خاتون کی شناخت آسیہ زوجہ عبدالصمد کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ ابتدائی طور پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا۔

- Advertisement -

واقعے کے وقت خاتون گاڑی چلا رہی تھی اور اس کے سر پر گولی لگی، لاش کو قانونی کارروائی کےلیےجناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں