اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

ٹرین کے دروازے میں کپڑے پھنس جانے سے خاتون کی موت

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں دہلی میٹرو ٹرین کے دروازے میں کپڑے پھنس جانے کی وجہ سے 35 سالہ خاتون موت کے منہ میں چلی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی شناخت رینا کے نام سے ہوئی جس کی ساڑھی ٹرین کے دروازے میں پھنس گئی تھی۔ خاتون ساڑھی نکالنے کی کوشش کرتی رہیں اور اتنے میں ٹرین چل پڑی۔

ٹرین نے خاتون کو اسٹیشن پر گھسیٹا جس کی وجہ سے انہیں گہرے زخم آئے۔ رینا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج موت کے منہ میں چلی گئیں۔

دہلی میٹرو کے آفیسر انوج دیال نے بتایا کہ واقعہ جعمرات کو پیش آیا تھا، خاتون ٹرین سے باہر نکلنے کے بعد اس کے دروازے پر کھڑی رہیں اور دروازے بند ہونے پر ان کی ساڑھی کا کچھ حصہ اس میں پھنس گیا۔

ایک آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اب تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا تاہم پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے جس کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں