جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پالتو کتے نے مالکن کو مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم: برطانیہ کے شہر برمنگھم میں پالتو کتے نے مالکن کو مار ڈالا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برمنگھم میں 25 سالہ مالکن کیرا لاڈلو گھر پر آرام کررہی تھیں کہ کتے نے اچانک ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق خاتون پر کتے کا حملہ انتہائی درد ناک تھا اور ان کے جسم پر کتے کے کاٹنے کے نشانات تھے، کتے کو پولیس نے قبضے میں لے لیا، واقعے کے وقت گھر میں کوئی اور شخص موجود نہیں تھا۔

- Advertisement -

خاتون کی رشتے داروں کے مطابق کیرالاڈلو کا پرانا کتا کینسر کی وجہ سے مر گیا تھا جس کے بعد وہ قریبی پارک میں موجود اس کتے کو اپنے گھر لے آئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق جب کتے نے خاتون پر حملہ کیا تو خاتون مدد کے لیے چلائی تھیں اور اس وقت کتے کی بھی آواز بہت تیز تھی۔

The woman, named locally as Keira Ladlow, was alone at a terraced house in the Kitts Green area of Birmingham when she was attacked by the dog

خاتون کے پڑوسیوں نے شور کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی کتا خاتون کو بری طرح سے زخمی کرکے مار چکا تھا۔

پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی ہولناک واقعہ ہے اور ہمیں یقین نہیں آرہا کہ کسی کا پالتو کتا اس طرح حملہ کرسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی ہلاکت کتے کے حملے کی وجہ سے ہی ہوئی ہے لیکن ہر زاویے کے کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں