جمعرات, اکتوبر 3, 2024
اشتہار

کراچی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، حاملہ خاتون جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئیں، ورثاء نے وزیراعلیٰ ، وزیر صحت اور آئی جی سندھ سےانصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

جان بحق خاتون کمسن بچے کی ماں تھی اور دوسرے بچے کی پیدائش سے پہلے موت ہوگئی۔

- Advertisement -

ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ چیک اپ کیلئے گھر کے قریب نجی اسپتال میں لے گئے تھے جہاں غلط انجکشن لگانے گئے، جس سے موت واقعے ہوئی۔

اس حوالے سے نجی اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کا موقف ہے کہ متاثرہ خاتون کی حالت پہلے سے ہی بہت تشویشناک تھی جسے طبی امداد فراہم کی گئی۔

متاثرہ خاندان نے محکمہ صحت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی اسپتال میں علاج معالجے کا معیار بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔

دوسری جانب حیدرآباد میں بھی ایسا ہی واقعہ سامنے آیا ، جہاں دوران ڈلیوری ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے حاملہ خاتون کا آپریشن کرنے والی ڈاکٹر کو گرفتارکرلیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے آپریشن کرنے والی دو ڈاکٹرز میں سے ایک کو گرفتار کیا لیکن گرفتاری ظاہر نہیں کی۔

Comments

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں