جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

امریکی خاتون تصویر لینے کی کوشش میں جہاز کے پنکھے سے ٹکرا کر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست کنساس کی 37 سالہ خاتون تصاویر لینے کی جدوجہد کے دوران جہاز کے پروپیلر سے ٹکرا کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون فوٹوگرافر امنڈا گالا گھر سکائی ڈائیورز کی تصاویر لینے کے لیے ہوائی جہاز میں سفر کررہی تھیں، سکائی ڈائیورز کے چھلانگ لگانے کے بعد وہ اپنی جگہ پر واپس پہنچیں۔

ایئر کیپٹل ڈراپ زون کے مطابق طیارہ وِچِیٹا کے باہر ڈربی کے مقام پر لینڈ کرگیا، اس دوران چھلانگ لگانے والوں کا اگلا سیٹ سوار ہو گیا۔

- Advertisement -

ایئر کیپٹل زون کے مطابق ’نہ معلوم وجوہات کی بنا پر امریکی خاتون فوٹو گرافر ونگ کے سامنے پہنچ گئیں، جو بنیادی حفاظتی طریقہ کار کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔‘

رپورٹس کے مطابق تصاویر لینے کی کوشش میں جب وہ تھوڑا سا پیچھے ہٹیں اس دوران گھومنے والے پروپیلر سے ٹکرا گئیں۔

حکام کے مطابق امنڈا گالا گھر کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئیں۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے سعودی نیشنل سینٹر فار ٹرنسپورٹیشن سیفٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک خاتون مسافر کی موت واقع ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق لیون ایئر کی پرواز ایل این آئی 074 سے مدینہ منورہ آنے والی خاتون مسافر طیارے کی سیڑھیوں سے گر پڑیں، جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں‘۔

موموز نے 31 سالہ خاتون کی جان لے لی

نیشنل سینٹر فار ٹرنسپورٹیشن سیفٹی کی خصوصی ٹیموں نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ افسوسناک واقعے کے اسباب کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں