تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

یوکرین، زندہ دفن کی جانے والی خاتون قبر کھود کر باہر نکل آئیں

کیو: یوکرین میں زندہ دفن کی جانے والی خاتون قبر کھود کر باہر نکل آئیں، پولیس نے ملزم دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وسطی یوکرائن کے شہر ماریانس کے میں رہائش پذیر 57 سالہ نینا روڈچینکو نامی خاتون کو پڑوس میں رہنے والے دو بھائیوں نے زندہ دفن کیا جس کے بعد وہ قبر کھود کر باہر نکل آئیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ 27 اور 30 سالہ دونوں بھائیوں نے گھر میں گھس کر انہیں بیس بال بیٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا اور گھسیٹتے ہوئے قبرستان لے جاکر زندہ دفن کردیا۔

خوفناک واقعے کو یاد کرتے ہوئے روڈچینکو نے بتایا کہ میں قبر میں لیٹی تھی اور انہوں نے مجھے دفن کرنا شروع کیا، میں نے اپنے چہرے کو ہاتھوں سے ڈھانپ لیا تھا تاکہ کچھ ہوا آتی رہے، وہ ہنس رہے تھے اور میرے تمام کنبے کو مارنے کی بات بھی کررہے تھے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ جب ملزمان یہ سوچ کر چلے گئے میں مر چکی ہیں تو میں نے خود کو قبر سے باہر نکالا، بعدازاں انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے ملزمان کو اقدام قتل کے الزام میں 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -