ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سوشل میڈیا پر دوستی کا افسوسناک انجام، لڑکی اجتماعی زیادتی کا شکار ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے مالویہ نگر میں 18 سالہ لڑکی کو ملزمان نے اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ملزمان سے دوستی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے 29 جنوری کو دوپہر 1 بجے ایک مقام پر ملاقات رکھی۔

- Advertisement -

ملزمان طے شدہ مقام پر موٹر سائیکل کے ذریعے پہنچے تھے۔ جب انہوں نے لڑکی کو بھی ساتھ بیٹھنے کا کہا تو اس نے انکار کیا۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزمان اسے زبردستی بیٹھا کر کھانا کھلانے لے گئے اور بعد میں ایک نامعلوم جگہ منتقل کیا اور اجتماعی جنسی زادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے شکایت موصول ہونے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کی تھیں۔ خفیہ اطلاع پر ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا جن کی عمریں 19 اور 21 سال ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں