تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

خاتون عمارت کی 9ویں منزل سے گر گئی، کمزور دل افراد نہ دیکھیں

غازی آباد: بھارت میں خاتون عمارت کی 9ویں منزل سے گر گئی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی 9ویں منزل سے گرنے والی خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی، خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ 13 جولائی کو پیش آیا۔

ویڈیو میں 30 سالہ خاتون کے شوہر کو اس وقت تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب وہ بالکونی میں لٹکی ہوئی اور چند ہی سیکنڈز کے بعد وہ گر گئی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کو نوئیڈا کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، خاتون کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بارے میں کوئی شکایت درج نہیں کراگئی گئی ہے، خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے، کوئی شکایت درج کروائی جائے گی تو تحقیقات کا آغاز کریں گے۔

Comments

- Advertisement -