تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

موٹرسائیکل پر بیٹھی خاتون کی حرکت خود کے گلے پڑ گئی، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالا میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون نے چلتی بائیک میں چھتری کھولی تو وہ ہوا کے زور سے نیچے گر پڑیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی افسوسناک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے جیسے ہی چھتری کھولی وہ ہوا کی شدت سے سڑک پر سر کے بل گر پڑیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ ویڈیو بھارتی ریاست کیرالا کے جنوب مغربی علاقے مالبر کوسٹ کی ہے۔

سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین پہیوں والی موٹر سائیکل کو مرد چلا رہا جبکہ خاتون اُس کے ساتھ پیچھے بیٹھی ہوئیں تھیں۔

انہوں نے بارش سے محفوظ رہنے کے لیے چھتری استعمال کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور اُس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سڑک پر گریں تو ارد گرد موجود لوگ انہیں فوری طور پر اٹھانے کے لیے آگے بڑھے مگر موٹرسائیکل سوار کو حادثے کا علم ہی نہیں ہوا اور وہ چلتا بنا۔

خاتون مصروف سڑک پر گریں مگر خوش قسمتی سے جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اُس لمحے پیچھے سے کوئی گاڑی نہیں آرہی تھی۔ بعد ازاں موٹرسائیکل سوار کو تھوڑی دور جاکر احساس ہوا تو وہ واپس آیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں