بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

بندروں کے خوف نے خاتون کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بندروں کے خوف کے باعث 40 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع کوشامبی میں 40 سالہ خاتون بندروں کے خوف کے باعث گھر کی چھت سے گر کر ہلاک ہوگئی۔

کوشامبی سرکل آفیسر ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ ضلع کے پسم سریرا قصبے میں پیش آیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق کرن دیوی گھر کی چھت پر رسی سے کپڑے اتارنے گئی تھی کہ اچانک بندروں کا ایک جھنڈ چھت پر نمودار ہوگیا۔

بندروں کو دیکھ کر خاتون خوفزدہ ہوگئیں اور ان سے بچنے کی کوشش میں چھت سے پھسل کر گر گئیں۔

حکام کے مطابق اہلخانہ نے خاتون کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں بندر نے گھر سے کمسن بچے کو لے کر جاکر پھینک دیا تھا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں