ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

خاتون نے اپنے بزرگ والد کو کیوں مارا؟

اشتہار

حیرت انگیز

خاتون نے اپنے 87 سالہ والد اور اس کی دوست کو چھری کے وار کرکے اور گولی مار کر ہلاک کردیا، عدالت نے اسے عمر قید کی سزا سنادی۔

امریکی ریاست پنسلوانیا کی ایک 57 سالہ خاتون نے نیو جرسی کے علاقے میں اپنے والد اور اس کی گرل فرینڈ کو چھرا گھونپنے کے بعد انھیں گولی مار دی، جرم ثابت ہونے کے بعد مذکورہ خاتون کو اپنی باقی زندگی جیل کے سلاخوں کے پیچھے گزارنا ہوگی۔

اوشین کاؤنٹی پراسیکیوٹر بریڈلی بلہائمر نے بتایا کہ 10 مئی کو جج نے شیری ہیفرنن نامی خاتون کو نیو جرسی اسٹیٹ جیل میں لگاتار دو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

- Advertisement -

مارچ میں ایک عدالتی جیوری نے ہیفرنن کو اس کے والد 87 سالہ جان اینڈرز اور اس کی گرل فرینڈ 75 سالہ فرانکوئس پیٹوئے کے قتل کا مجرم ٹھہرایا تھا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق مذکورہ قتل کا واقعہ 3 اکتوبر 2021 کو شام 4 بجے کے قریب پیش آیا تھا، جب سرف سٹی پولیس کو نارتھ سیونتھ اسٹریٹ پر واقع ایک گھر میں اینڈرز اور پٹوئے کی لاشیں ملی تھیں۔

پولیس کو پورے گھر میں خون کے ساتھ ساتھ پاؤں کے خون آلود نشانات اور ربڑ کا ایک دستانہ بھی ملا تھا۔

پوسٹ مارٹم سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ اینڈرز پر متعدد بار چھری سے وار کیا گیا اور اسکے چہرے پر گولی ماری گئی تھی جبکہ پٹوئے کی موت بھی چاقو کے متعدد زخموں کی وجہ سے ہوئی تھی اور اس کے چہرے پر گولی لگی تھی۔

ہیفرنن جو کہ ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ اس کا اپنے والد سے ان کے گھر کے معاملے پر کچھ تنازع چل رہا تھا۔

پنسلوانیا اسٹیٹ پولیس نے ہیفرنن کو 4 اکتوبر 2021 کو لینڈنبرگ، پنسلوانیا میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ وہ گرفتاری کے بعد سے اوشین کاؤنٹی جیل میں زیر حراست تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں