تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

خاتون18خطرناک سانپوں کے درمیان سوتی رہی آنکھ کھلنے پر کیا کیا ؟

جارجیا : رات کے کسی پہر گھر میں سوئی ہوئی خاتون کی آنکھ سرسراہٹ کی آواز سے کھل گئی لیکن جو منظر اس نے دیکھا اس نے اس کے اوسان خطا کردیئے۔

امریکی ریاست جارجیا کے شہر اوگسٹا میں ایک خاتون کے پلنگ کے نیچے سے ڈیڑھ درجن سانپ ملے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون نے یہ جاننے کے لیے کہ اس کے بستر کے نیچے سے سرسرانے کی آواز کیوں آرہی ہے؟

خاتون کو محسوس ہوا کہ بالوں جیسی کوئی چیز بستر کے نیچے موجود ہے جب اس نے بستر ہٹایا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ اس کے نیچے 18 سانپ موجود تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرش ولیچر نامی خاتون اور اس کے شوہر نے میڈیا کو بتایا کہ بالوں جیسی جو چیز نظر آرہی تھی وہ سانپ کا ایک چھوٹا سا بچہ تھا جبکہ اس کے علاوہ بستر کے نیچے اس کی ماں سمیت مزید 16 بچے بھی موجود تھے۔

اس صورتحال سے خوفزدہ خاتون کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ خوف سے میرا دل بیٹھا جارہا تھا اب شاید مجھے کسی ماہر امراض قلب سے چیک اپ کرانا پڑسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بعد ازاں مذکورہ خاتون کے شوہر نے ان سانپوں کو مارنے کے بجائے احتیاط سے ایک بیگ میں رکھ کر قریب ہی واقع کھلی جگہ پر چھوڑ دیا۔

مقامی محکمہ جنگلات کے ایک عہدیدار نے گھر کا دورہ کرکے اور سانپوں کا جائزہ لے کر بتایا کہ یہ زہریلے سانپ نہیں ہیں جبکہ گھر کی تلاشی کے بعد اس نے بتایا کہ مزید سانپوں کی موجودگی بھی ممکن ہے۔

Comments

- Advertisement -