ٹورنٹو: کینیڈا میں ایک خاتون خانہ کی غفلت کی وجہ سے معصوم جانور گلہری کی جان اس وقت خطرے میں پڑ گئی جب اس نے ایک تیز دھار چاقو کو اٹھا کر کھیلنا شروع کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چند دن قبل کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ایک علاقے میں پیش آیا، جب گھر کے پچھلے احاطے کی دیوار پر پڑے چاقو کی چمک دیکھ کر گلہری اس کی طرف بڑھی۔
روزڈیل علاقے کی رہائشی خاتون خانہ اینڈریا ڈائمنڈ نے اس منظر کی ویڈیو بھی بنا ٹویٹر پر ڈالی، جس میں گلہری کو چاقو سے کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے، گلہری شاید چاقو کو سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی۔
خاتون نے بتایا کہ جب کہ وہ پچھلے احاطے میں آئی تو ایک گلہری کو چاقو ہاتھوں میں پکڑے دیکھ کر دنگ رہ گئی، گلہریاں یہاں اکثر دکھائی دے جاتی ہیں لیکن بدھ کی صبح کا منظر بالکل مختلف تھا، گلہری نے وہ چاقو اٹھایا ہوا تھا جو اس نے وہاں چھوڑ دیا تھا۔
So apparently knife wielding squirrels are a thing now…. #Squirrels #Toronto #blogto pic.twitter.com/bEDpTqYcS6
— Andrea Diamond (@asdiamond) January 6, 2021
امریکی خاتون نے گلہری کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تو اب گلہری بھی چھری چلائے گی، انھوں نے بتایا کہ گلہری کچھ دیر تک چاقو کو چبانے کی کوشش کرتی رہی، اور پھر چھوڑ کر چلی گئی لیکن کچھ دیر بعد پھر آئی اور پھر اسے چبانے کی کوشش کرنے لگی۔
اینڈریا ڈائمنڈ کا دعویٰ تھا کہ گلہری نے خود کو چاقو سے سے زخمی نہیں کیا تھا، تاہم خاتون کی غفلت سے گلہری زخمی بھی ہو سکتی تھی۔