بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کمرے میں پُراسرار سرنگ برآمد، خاتون نے ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک گھر کے کمرے میں پُراسرار سرنگ برآمد ہوئی، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جینیفر نامی امریکی خاتون نے جب اپنے کمرے میں رکھے فرینچر کو جگہ سے ہٹایا تو اُس کے نیچے گٹر نما چیز پر ڈھکنا رکھا نظر آیا۔

خاتون کے شوہر نے جب اسے ہٹایا تو اندر سرنگ تھی جس میں بڑی بڑی مکڑیاں اور دیگر کیڑے مکوڑے موجود تھے۔

اس منظر کو دیکھنے کے بعد خاتون خوفزدہ ہوکر پیچھے ہٹ گئیں جبکہ اُن کے شوہر نے لائٹ جلا کر اندر چھلانگ لگا دی۔

جینیفر کے شوہر نے اندر داخل ہونے کے بعد ویڈیو بنائی، وہ غار میں چلتے رہے جہاں آگے جاکر ایک بنکر (محفوظ مقام) اور ہوا کے اخراج کا راستہ بھی نظر آیا۔

ویڈیو بنانے والے شخص نے یہ بھی کہا کہ ’اس جگہ پر میں کبھی نہیں آسکتا تھا‘۔

خاتون نے بتایا کہ اس گڑھے میں اتنے بڑی بڑی مکڑیاں تھیں کہ وہ انہیں دیکھ کر دم بخود رہ گئیں۔

انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، ایک صارف نے جینیفر کو پیش کش کی کہ وہ یہ گھر اُسے دے دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں