جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

امریکا میں پیش آیا خوفناک واقعہ، خاتون خوف کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی خاتون کو کھانے کی ڈیلیوری حاصل کرنے میں کافی انتظار کرنا پڑا کیونکہ پارسل کے گرد خطرناک سانپ نے ڈیرے ڈال دئیے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹکساس کے شہر ٹاکسن کی رہائشی خاتون کو کھانے کا پارسل لیتے ہوئے اس وقت خوفناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا پارسل کے نزدیک خطرناک ویسٹرن ڈائیمنڈبیک نامی سانپ نے ڈیرے ڈال ہوئے دیکھا۔

خاتون نے وائلڈ لائف کمپنی سے رابطہ کرکے بتایا کہ اس کے اوبر کی طرف سے لائے گئے کھانے کے پارسل کے نزدیک خطرناک سانپ موجود ہے، لہذا اس کی مدد کی جائے۔

- Advertisement -

خاتون کی جانب سے کمپنی کے سوشل میڈیا پیج پر سانپ کی تصویر بھی شیئر کی گئی جس میں کھانے کے پارسل کے نزدیک سانپ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے سانپ کو بالٹی کے ذریعے پکڑ کر صحرا میں چھوڑ دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں