اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پرائمری اسکول کے سامنے گاڑی روکنے پر خاتون پر جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ میں تیس سیکنڈ کےلیے پرائمری اسکول کے سامنے گاڑی پارک کرنا خاتون کیلئے مشکل کا باعث بن گیا، ٹریفک پولیس نے ساڑھے 16 ہزار روپے کا ٹریفک چالان بھیج دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں پرائمری اسکولوں کے سامنے آڑی تھرچی لائنیں بنائی ہیں جس کا مطلب اسکول کے سامنے گاڑیاں پارک کرنے سے روکنا ہے لیکن 4 بچوں کی ماں کو تیس سیکنڈ کیلئے ممنوعہ لائن پر گاڑی کھڑی کرنا مہنگا پڑگیا۔

خاتون جب گھر پہنچی تو انہیں 70 پاؤنڈ آن لائن چالان موصول ہوا جس پر خاتون کے شوہر نے عدالت میں اپیل دائر کی انہیں غلط چالان بھیجا گیا ہے۔

خاتون کے شوہر نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے صرف 30 سیکنڈ کےلیے گاڑی روکی تھی پارک نہیں کی کیوں کہ وہ گاڑی سے نہیں اتری۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں