جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

بھارت میں ’مینڈک‘ کی شکل والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی جس کی شکل مینڈک کی طرح نظر آتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار میں خاتون کے ہاں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا چہرہ مینڈک کی طرح نظر آتا ہے، نومولود کا سر، ہاتھ، کان، آنکھ، ناک بالکل مینڈک کی طرح ہیں۔

نومولود کی پیدائش گروآتھانہ علاقے کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ہوئی، پیدائش کے کچھ دیر بعد بچے کی موت ہوگئی۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق بچے کو دیکھ کر لیبر روم میں موجود نرسنگ اسٹاف بھی حیران رہ گیا تھا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون نے مقررہ وقت سے کم مدت میں بچے کو جنم دیا ایسے نامکمل بچوں کے زندہ رہنے کی امید کافی کم ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کرونا بحران کے دوران عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

واضح رہے کہ اس سے قبل کولکتہ کے قریبی ضلع ہوڑہ کے شیب پور کی رہائشی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن یہ بچہ دیگر بچوں کی طرح نارمل نہیں تھا، بچے کی آنکھیں، کان اور ناک نہیں تھی، جلد کی عجیب و غریب بیماری کے ساتھ بچے کا جنم ہوا تھا۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس بیماری کا نام ’ہارلے کوٸن اکتھاٸسیس‘ ہے اور دنیا بھر میں کم و بیش دو سو بچے اس بیماری کے ساتھ جنم لے چکے ہیں، یہ بیماری پانچ لاکھ افراد میں سے کسی ایک کو متاثر کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں