جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

کراچی سے لاڑکانہ جانے والی مسافر کوچ میں خاتون نے بچی کو جنم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

انڈس ہائی وے پر چلنے والی مسافر کوچ میں حاملہ خاتون نے بچی کو جنم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے لاڑکانہ جارہی تھی خاتون کو اچانک تکلیف شروع ہوئی گردونواح میں اسپتال نہ ہونے پر کوچ میں سوار گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شازیہ پٹھان نے خدمات انجام دے کر ڈیلیوری کروائی۔

دوران سفر حاملہ خاتون کو بچی کی پیدائش پر تمام مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

- Advertisement -

ڈیلیوری کے بعد خاتون گھر کو چیک اپ کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا تاہم خاتون نے بچی کا نام ڈاکٹر کے نام پر شازیہ ہمسفر رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اس سے قبل ملتان کی تحصیل شجاع آباد سے تعلق رکھنے والی ایک رہائشی خاتون نے راستے میں ہی ریسکیو کی گاڑی میں بچے کو جنم دیا تھا۔

خاتون کو سول اسپتال سے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا جارہا تھا، ریسکیو اہلکار نے ڈلیوری کا عمل پیشہ ورانہ مہارت سے مکمل کیا۔

زچہ بچہ کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، والدہ اور بچہ دونوں خیرت سے تھے، اہلخانہ نے ریسکیو اہلکار کی فرض شناسی پر شکریہ ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں