پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

لاہور، اسپتال انتظامیہ کی بے حسی، خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں اسپتال انتظامیہ کی بے حسی کے نتیجے میں خاتون نے بچے کو واش روم میں جنم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے جناح اسپتال میں خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا، خاتون کے شوہر کا موقف ہے کہ بیگم کو داخل کرنے کے بجائے اسپتال انتظامیہ نے باہر نکال دیا تھا۔

شوہر حماد کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی جانب سے باہر نکالے جانے کے بعد بیوی کو تکلیف میں اضافہ ہونے پر واش روم میں لے گیا جہاں انہوں نے بچے کو جنم دیا۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے اس سے قبل بھی سندھ کے شہر شکارپور میں اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے سبب ایک خاتون نے اسپتال کے باہر فرش پر بچے کو جنم دیا تھا۔

مزید پڑھیں: شکارپور : ماں نے سول اسپتال کے فرش پر بچے کو جنم دے دیا

خاتون بچے کے ساتھ کافی دیر تک زمین پر زخمی حالت میں پڑی رہی، عملہ کے بجائے اس کے اہلخانہ دیکھ بھال کرتے رہے۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ خاتون کو گھر جانے کے لئے ایمبولنس تک نہ ملی۔

اہلخانہ رکشے میں ہی خاتون کو گھر لے کر گئے۔ متاثرہ خاتون کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر غریبوں کو سہولیات میسر نہیں کرتے اسپتالوں کو بند کردیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ڈاکٹروں کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے بھٹہ مزدور کی بیوی نے واش روم میں بچے کو جنم دیا تھا۔ خاتون کو جب زچگی کے لیے لایا گیا تو اسپتال کے عملہ نے سہولیات نہ ہونے کا کہہ کر خاتون کو نکال دیا تھا۔

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں