منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

زلزلے کے دوران خاتون نے سڑک پر بچے کو جنم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران خاتون نے پولیس جنرل اسپتال کی عمارت کے باہر سڑک پر بچے کو جنم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسپتال کے ترجمان پولیس کرنل سریکول سری سانگا نے تصدیق کی اور بتایا کہ فوری طور پر خاتون اور نومولود کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہے جس میں خاتون کو اسٹریچر پر لیٹی ہوئی دیکھا جا سکتا ہے جسے اسپتال کے عملے نے گھیر رکھا ہے اور ڈیلیوری میں مدد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسافر کوچ میں خاتون نے بچی کو جنم دے دیا

ایکس پر ایک صارف نے نومولود کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں اسے دارالحکومت بنکاک کی سڑکوں پر پیدا ہونے والا بچہ قرار دیا گیا۔

رپورٹس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ زچہ اور بچہ کی حالت کیسی ہے اور انہیں اب کہاں رکھا گیا ہے۔

تھائی انکوائرر کے مطابق اسپتال کے پاس زلزلے کے ردعمل کا کوئی مخصوص منصوبہ نہیں تھا، اس کے بجائے عملے نے مریض کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے آگ سے نکالنے کے پروٹوکول کو نافذ کیا، مریضوں کو تین نامزد محفوظ زونز میں منتقل کیا گیا۔

ایمرجنسی کے دوران مؤثر طبی نگہداشت کو یقینی بنانے کیلیے مریضوں کو سرخ، پیلے اور گرین زون میں رکھا گیا، افراتفری کے باوجود ہنگامی خدمات مکمل طور پر فعال رہیں۔

جمعے کے روز 12:50 بجے میانمار میں دو طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 7.7 اور 6.4 تھی، مقامی وقت زلزلے کا مرکز قصبے سے تقریباً 16 کلومیٹر شمال مغرب میں Sagaing کے قریب واقع تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں