جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

خاتون کے ہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش، ڈاکٹرز بھی حیران

اشتہار

حیرت انگیز

باماکو: افریقی ملک مالی میں خاتون نے بیک وقت 9 بچوں کو جنم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالی میں ‘سی سی’ نامی 25 سالہ خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بیٹیوں اور 4 بیٹوں کی پیدائش ہوئی۔ ملکی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ماں اور بچوں کی صحت بہتر ہے۔

ڈاکٹروں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی سی کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش متوقع تھی لیکن انہوں نے معجزانہ طور پر 9 بچوں کو جنم دیا۔

- Advertisement -

Mali woman gives birth to nonuplets in Morocco, all 9 babies 'doing well'

طبیب الٹراساؤنڈ میں 2 بچوں کو دیکھ نہیں پائے تھے۔

خیال رہے کہ 2 مئی کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا تھا کہ تمام بچے بیٹے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ اپریل میں بونیر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو ) اسپتال کے گائنی وارڈ میں بھی خاتون کے ہاں پانچ بچوں(چار لڑکیاں اور ایک لڑکا) کی پیدائش ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں