اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

شارک کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کا بھیانک انجام

اشتہار

حیرت انگیز

کیریبین میں 55 سالہ کینیڈین خاتون شارک کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش میں اپنے دونوں ہاتھ بیٹھیں، واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ ترک اور کیکوس جزائر کے درمیان تھامسن کوو بیچ کے پانی میں موجود تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر خاتون کا ایک ہاتھ کلائی سے کٹ گیا جبکہ دوسرا بازو کے بیچ میں سے۔ ساتھی انہیں فوری باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے اور علاج کیلیے میڈیکل سینٹر منتقل کیا جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں شارک کے حملے میں لڑکی جان سے گئی

حکام نے بتایا کہ حملہ کرنے والی شارک کی لمبائی تقریباً 6 فٹ ہے، یہ طے ہے کہ خاتون سیاح نے اس کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تھی۔

تصدیق نہ ہونے کے باوجود، عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ ایک بیل شارک تھی جس نے خاتون پر حملہ کیا، وہ حملہ کرنے سے پہلے تقریباً 40 منٹ تک اس حصے میں چکر لگاتی رہی۔

سوشل میڈیا صارفین نے متاثرہ خاتون سیاح سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ پانی میں جانے کی کوشش کرنے والے ہر شخص کیلیے احتیاط کرنے کا پیغام دیتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق سالانہ تقریباً 83 افراد شارک کے حملوں کا شکار ہوتے ہیں۔ جنوبی آسٹریلیا کے ساحل اور امریکی مشرقی سمندری حدود سمیت دنیا کے کچھ حصوں میں شارک کے حملے بڑھ رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں