بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

برطانیہ میں داعش کی کم عمر ترین خاتون دہشت گرد کو سزا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی عدالت نے لندن میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے جرم کم عمر برطانوی خاتون کو 13 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی عدالت لندن میں دہشت گردی کیس کی سماعت کرتے ہوئے دہشت گردی کی منصوبہ کرنے کے جرم میں کم عمر ترین برطانوی شہری کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی شہری 18 سالہ صفا بولار پر الزام تھا کہ اس نے دو برس قبل اپنی بہن اور والدہ کے ہمراہ لندن میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا خواتین سیل قائم کیا تھا، جس میں داعش کے نظریات سے متاثرہ خواتین کام کرتی تھی۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے صفا بولار کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، جس کے باعث مذکورہ خاتون کو 13 برس جیل میں گزارنے پڑیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صفا بولار نے محض 16 برس کی عمر میں سنہ 2016 میں خانہ جنگی میں گھرا ہوئے ملک شام جاکر داعش کے جنگجو سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے برطانوی حکومت نے شام جانے سے روک دیا تھا۔

برطانوی پولیس کا مؤقف ہے کہ صفا بولار نے شام جانے سے روکے جانے کے بعد برطانوی دارالحکومت لندن میں دہشت گردی کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔

برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ صفا بولار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے شام میں موجود داعش کے دہشت گرد (بوائے فرینڈ) سے اسلحہ اور دستی بم چلانے کی تربیت بھی لی تھی تاکہ لندن میں واقع برٹش میوزم کو پر دہشت گردانہ حملہ کیا جاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لندن کی عدالت کے جج مارک ڈینس نے دہشت گردی کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے تھے کہ ’صفا بولار کو علم تھا کہ وہ کیا کررہی ہیں، انہیں معلوم تھا اور وہ جان بوجھ کر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔‘

عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ ’مذکورہ خاتون کا نظریہ دہشت گردی کے لیے بہت مستحکم ہوچکا تھا، جس کے باعث انہوں نے لندن میں دہشت گردانہ حملے کرنے کی منصوبہ بندی کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رواں برس برطانوی عدالت نے صفا بولار کی 22 سالہ بہن کو بھی دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے جرم میں 16 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ صفا بولار کی بہن زرلین کے ساتھ ساتھ ان کی والدہ مینا ڈچ کو بھی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرنے پر 6 برس 9 ماہ کی سزا سنائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں