پشاور: اولاد کی خواہش میں جہالت کی انتہا کو پار کرلیا گیا، پیر کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی گئی۔
اے آر وائے نیوز کے مطابق اولاد نرینہ کی خواہش پر پیر کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوکی گئی، زخمی خاتون کو علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر کا کہنا ہے کہ خاتون حاملہ تھی جس کے سر پر گہری چوٹ تھی، خاتون کے سر سے کیل کو سرجری کر کے نکال لیا گیا۔
ڈاکٹر حیدر کا کہنا ہے کہ خاتون کے مطابق بیٹے کی خواہش ہے، پیر صاحب نے سر پر کیل ٹھوکنے کا کہا تھا۔