اتوار, جون 15, 2025
اشتہار

آفس کے قریب بس نہ روکنے پر خاتون نے ڈرائیور کی پٹائی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں مسافر خاتون نے بس آفس کے قریب نہ روکنے پر ڈرائیور پر چپلوں کی بارش کردی۔

ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق بنگلورو میں کاویا نامی خاتون بس میں سفر کرتے ہوئے آفس جارہی تھیں اور انہوں نے ڈرائیور کو آفس کے قریب ہی بس روکنے کا کہا جس پر ڈرائیور ان کی بات نہ سن پایا۔

اس وجہ سے کاویا غصے میں آگئی اور چپل اتار کر ڈرائیور کو مارنا شروع کردیا۔

بس ڈرائیور اطہر حسین نے خاتون کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی اور مؤقف اختیار کیا کہ خاتون اسٹاپ سے آگے بس روکنے کا تقاضہ کررہی تھیں جو میں نہیں کرسکتا تھا میرا یہ اقدام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا۔

ڈرائیور کے مطابق جب خاتون کو بس میں سی سی ٹی وی سے متعلق بتایا تو وہ مزید غصے میں آگئیں اور مجھے چپل سے مارنا شروع کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈرائیور کی درخواست کے عبد خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں