تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

’’پرواز تاخیر کا شکار ہوگی‘‘ خاتون نے کروڑوں روپے کمالیے

بیجنگ: چین میں ایک خاتون نے حیران کن طور پر درست پیش گوئیاں کرکے کروڑوں روپے کمالیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں ایک خاتون کی طرف سے ایسے حیران کن طریقے سے انشورنس کمپنیوں سے 7 کروڑ روپے کمائے ہر کوئی دنگ رہ گیا۔

چین سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ خاتون کا نام ’لی‘ بتایا گیا ہے انہوں نے تاخیر کا شکار ہونے والی سیکڑوں پروازوں کے ٹکٹس کی انشورنس کروائی اور پروازیں تاخیر کا شکار ہونے کے بعد انشورنس سے رقم کلیم کرلی۔

خاتون بالکل درست اندازہ لگالیتی تھیں کہ کون سی پرواز تاخیر کا شکار ہوگی اور کون سی پرواز ٹائم پر روانہ ہوگی، خاتون نے اسی پرواز کا ٹکٹ خرید کر انشورنس کروایا جو تاخیر کا شکار ہوتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق لی 2015 سے 2019 تک اس طریقے سے انشورنس کمپنیوں کو دھوکا دیتی رہی، اس نے 900 سے زائد انشورنس پالیسیاں لیں، یہ ٹکٹس اس نے اپنے دوستوں اور خاندان کے لوگوں کے نام سے بک کروائے اور ان پر انشورنس کلیم کیا اور کبھی ان ٹکٹس پر سفر نہیں کیا۔

لی ایوی ایشن انڈسٹری میں کام کرتی رہی تھیں جہاں رہتے ہوئے اس نے کچھ ایسے حربے سیکھ لیے جن کے ذریعے وہ پتا لگالیتی تھیں کہ کون سی پرواز تاخیر کا شکار ہوگی۔

گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے خود سمیت ہر شخص کے نام پر زیادہ سے زیادہ چالیس انشورنس پالیسیاں لیں، بالآخر گزشتہ روز حکام نے اس خاتون کی چالاکی پکڑی اور اسے گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ملزم کے خلاف دھوکا دہی کے کیس کے تحت تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -