جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

خاتون کو بالوں میں کرلنگ کرنا مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالوں کو دلکش بنانے کے چکر میں خاتون کو لینے کے دینے پڑ گئے، کرلنگ برش کے ذریعے بالوں کو سیدھا کرنے کی جتن میں خاتون کو اپنے بال ہی کاٹنے پڑ گئے۔

بالوں میں برش کرنا خواتین کا روز مرہ کا کام ہے جس کو درست طریقے سے انجام دینا بے حد ضروری ہے تاکہ بال خوبصورت نظر آئیں اور ٹوٹنے اور گرنے سے محفوظ رہ سکیں مگر بالوں میں درست طریقے سے برش کرنے سے بھی پہلے جو چیز ضروری ہے وہ ہے اپنے بالوں کے لیے صحیح برش کا انتخاب کرنا۔

- Advertisement -

اسی انتخاب کی غلطی نے ایک خاتون کو  پھوٹ پھوٹ کر رونے پر مجبور کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کے بالوں میں کرلنگ برش بری طرح پھنس گیا۔

برش اس خاتون کے بالوں میں اس طرح پھنسا کہ اس کو کسی طرح بھی نکالنا ناممکن تھا، سوائے اس کے کہ بالوں کو کاٹ دیا جائے لیکن خاتون اس تکلیف کو برداشت کرنے کے باوجود بال کٹوانے پر راضی نہ تھی۔

کافی دیر بعد کرلنگ برش کے تار ایک ایک کرکے کاٹے گئے جس کے بعد اس خاتون کو اس تکلیف سے نجات ملی لیکن پھر بھی کچھ بال جو کٹنا ضروری تھے وہ کاٹنے پڑے۔

ہیئر برش کا صحیح استعمال :

بالوں میں برش کرتے وقت دھیان رکھیں کہ بالوں میں برش ہمیشہ جڑوں سے سروں کی جانب کیجئے۔ بالوں میں برش پھیرنے سے کھوپڑی میں خون کی گردش اچھے طریقے سے ہوتی ہے جو آپ کے بالوں کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔

سر کے ہر حصے میں یکساں انداز میں برش کیجئے، ا س سے نہ صرف آپ کے بالوں پر جمی دھول مٹی ہٹ جاتی ہے بلکہ بال خوبصورت بھی نظر آتے ہیں۔ بالوں میں برش کرنے سے پہلے بالوں کو مختلف حصوں میں تقسیم کرلیں، ایک ہاتھ سے بال پکڑیں اور دوسرے ہاتھ سے برش کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں