تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دبئی: شادی کی سالگرہ کا دن بھولنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا

دبئی: متحدہ عرب امارات میں شادی کی سالگرہ کا دن بھولنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا، ناراض خاتون خلع لینے کے لیے عدالت پہنچ گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق العین کی رہائشی خاتون شوہر سے خلع لینے عدالت جاپہنچی، ناراض خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کا شوہر شادی کی سالگرہ اور تاریخ پیدائش یاد نہیں رکھتا ہے۔

خاتون نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران وہ ان دونوں کی زندگی سے متعلق تمام اہم تاریخیں بھول چکا تھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شوہر کو میری کوئی پرواہ نہیں ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں اسی طرح کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے جس میں نوبیاہتا خاتون نے شوہر کی جانب سے ہال بک کرواتے وقت اس کی مرضی کا خیال نہ رکھنے پر خلع کا مطالبہ کردیا ہے۔

خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنے شوہر سے پوچھا تھا کہ ناپسندیدہ ہال کیوں بک کروایا تاہم شوہر نے مجھے اور اہل خانہ کو مناسب جواب دینا تک گوارا نہ کیا۔

اس حوالے سے ماہر وکیل اور مشیر حسن المرزوقی نے کہا کہ آج کل عدالت میں انتہائی معمولی باتوں پر خواتین خلع لینے عدالت پہنچ جاتی ہیں، انتہائی معمولی باتوں پر طلاق لینے کے رجحان میں تیزی آتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کا رویہ رکھنا شادی جیسے اہم فرض کی اہمیت کو نہ سمجھ پانے کی عکاسی کرتا ہے، میاں بیوی کو چاہئے کہ وہ اپنے روزمرہ کے جھگڑوں کو اپنی ذات تک محدود رکھیں۔

وکیل حسن المرزوقی نے کہا کہ میاں بیوی کے درمیان معاملات بہت زیادہ خرابی کی نہج پر پہنچ جائیں تو پھر ایسی صورت میں والدین کو مثبت کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ میاں بیوی کی ذہنی ناپختگی عمر بھر کے پچھتاوے کا باعث نہ بن جائے۔

Comments

- Advertisement -