تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دبئی: موبائل میں بیلنس لوڈ نہ کروانے پر بیوی نے طلاق مانگ لی

دبئی: متحدہ عرب امارات میں اماراتی خاتون نے شوہر کی جانب سے 50 درہم کا ایزی لوڈ نہ کرانے پر طلاق کا مطالبہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شوہر کی جانب سے ایزی لوڈ نہ کروانے پر 20 سالہ خاتون خلع کا دعویٰ دائر کرنے عدالت پہنچ گئی، خاتون نے موقف اپنایا کہ شوہر خرچے کے معاملے میں اسے تنگ کرتا ہے اور بارہا طلب کرنے کے باوجود بھی اسے ضروریات کی خاطر پیسے نہیں دیتا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا اس وقت شدت اختیار کرگیا جب بیوی نے شوہر سے کہا کہ اسے موبائل میں 50 درہم کا ایزی لوڈ کروا دے تاکہ وہ اپنی دوستوں سے گپ شپ کرسکے مگر شوہر نے انکار کردیا۔

خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اس کا شوہر پچھلے ایک سال سے مالی مشکلات کا شکار ہے مگر اس نے کوئی تقاضا نہیں کیا اور برے حالات میں صبر و شکر سے گزارا کرتی رہی۔

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ شوہر کی تنخواہ اتنی نہیں کہ گھر کا گزر بسر چل سکے۔

جواب میں شوہر کا کہنا تھا کہ وہ خرچہ ٹائم پر دیتا رہتا ہے مگر حال ہی میں موبائل میں بیلنس نہ ڈلوانے کی معمولی سی بات پر اس نے طلاق کا مطالبہ کر ڈالا ہے جس کا کوئی جواز نہیں بنتا، بیوی سے علیحدہ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: دبئی: شادی کی سالگرہ کا دن بھولنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں معمولی باتوں پر طلاق لینے کے رجحان میں تیزی آتی جارہی ہے، گزشتہ ماہ بھی شوہر کی جانب سے شادی کی سالگرہ کا دن بھولنے پر خاتون خلع لینے عدالت پہنچ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -