جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث خاتون پاکستان پہنچنے پر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث خاتون کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیا، ملزمہ روزانہ کی بنیاد پر 100 ریال بھیک مانگ کر اکھٹا کرتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث خاتون کوگرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافر خاتون کی شناخت گل شانہ کے نام سے ہوئی مسافر خاتون کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا ملزمہ فلائٹ نمبر XY313 کے ذریعے کراچی ائرپورٹ پہنچی تھی۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمہ عمرہ ادا کرنے کی بنیادی طریقہ کار سے مکمل طور پر ناواقف تھی، ملزمہ نے سعودی عرب میں گداگری میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ روزانہ کی بنیاد پر 100 سعودی رال بھیک مانگ کر اکھٹا کرتی تھی، ملزمہ نے بتایا کہ اس کے دیگر رشتے دار بھی سعودی عرب میں گداگری میں ملوث ہیں ملزمہ کا خاوند بھی گداگری میں ملوث ہے جسکی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار مسافر خاتون کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں