تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ریچھ کا خیمے میں گھس کر حملہ، خاتون ہلاک

مونٹانا: امریکی ریاست مونٹانا میں ریچھ نے خیمے میں گھس کر خاتون کو ہلاک کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کے حکام کا کہنا ہے کہ 65 سالہ خاتون لیح ڈیوس لوکن سائیکلنگ کے دوران اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ مونٹانا کے شہر اووانڈو میں کیمپ میں آرام کررہی تھیں اس دوران وہ ریچھ کے حملے کا نشانہ بن گئیں۔

حکام کے مطابق 181 کلو وزنی بھورے رنگ کے ریچھ نے رات کے تین بجے انہیں جگایا، احتیاطی تدابیر کے طور پر انہوں نے خیموں میں موجود کھانا اٹھا کر باہر رکھا، کیمپ کو محفوظ کیا اور سو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 4 بجکر پندرہ منٹ پر 911 سے کاؤنٹی شیرف کے دفتر میں فون کال موصول ہوئی تھی، متاثرہ خاتون کے قریبی کیمپ میں ان کے دو ساتھیوں کی حملے کے شور سے آنکھ کھلی تو انہوں نے ریچھ کا مخصوص اسپرے کرکے گوشت خور جانور کو وہاں سے بھگایا۔

ریچھ کا نشانہ بننے والی خاتون لیح ڈیوس لوکن پیشہ ور نرس تھیں اور کیلی فورنیا کے شہر چیکو کے ایک اسپتال میں کام کرتی تھیں۔

لیح ڈیوس کی دوست میری فلاورز نے بتایا کہ ’وہ کئی عرصے سے اس سائیکلنگ ٹرپ کا شدت سے انتظار کر رہی تھیں۔‘

لیح ڈیوس اسے سے پہلے بھی کئی سائیکلنگ ٹرپس پر جا چکی تھیں۔ اس ٹرپ پر ان کی بہن اور ایک دوست بھی لیح ڈیوس کے ہمراہ تھے۔

ریچھ کے بارے میں گمان کیا جارہا ہے کہ اسی رات ریچھ نے شہر میں موجود ایک مرغیوں کے ڈربے میں گھس کر کئی مرغیوں کو مار کر کھایا تھا۔

ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریچھ کی تلاش میں ناکامی کے بعد شہر اور اس کے اطراف میں مختلف مقامات پر پانچ جال بچھائے گئے ہیں، ریچھوں کے ماہرین اور گیم وارڈنز کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ موقع ملتے ہی ریچھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جائے۔

تفتیشی افسران نے حملے کے مقام سے ریچھ کا ڈی این اے حاصل کر لیا ہے جس کے ذریعے جال میں پکڑے جانے والے ریچھ کی شناخت کی جا سکتی ہے۔

مونٹانا میں ریچھوں کی اس کاؤنٹی میں کیمپنگ کرنے والے کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کھانا یا کوئی خوشبودار چیز اپنے کیمپ کے پاس نہ چھوڑیں۔

Comments

- Advertisement -