ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

خاتون طالبعلموں کو سیاہ فام لڑکی پر حملہ کرنے کے لیے مسلسل اکساتی رہی

اشتہار

حیرت انگیز

اسکول کے باہر طالبعلموں کو سیاہ فام لڑکی پر حملہ کرنے کے لیے اکسانے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا۔

برطانیہ کے تھامس نیویٹ کالج کے باہر لڑائی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، گزشتہ سال 6 فروری کو سرے کے شہر ایشفورڈ میں خاتون اسٹوڈنٹس کو ایک سیاہ فارم لڑکی پر حملہ کرنے کی ترغیب دیتی نظر آئی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تھی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ 15 سالہ سیاہ فام لڑکی کو لات مار کر زمین پر گھسیٹتے ہوئے اس کے بال کھینچے گئے تھے جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئی تھی۔

- Advertisement -

40 سالہ خاتون وینی کونرز اس دوران حملہ آورں کی حوصلہ افزائی کررہی تھی اور انھیں کہہ رہی تھی کہ ’اس کے چہرے پر مکے مارو، اس کے چہرے پر لات مارو، اس کا چہرہ کو پکڑ لو‘۔

گلڈ فورڈ کراؤن کورٹ میں چلائی جانے والی ویڈیو میں لڑکی کے بالوں کے بڑے بڑے گچھے جھڑتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے کیونکہ اس کے بالوں کو بے دردی سے کھینچا گیا تھا۔

پراسیکیوٹر چارلس لینگلی نے بتایا کہ سیاہ فام لڑکی کی آنکھ پر چوٹ لگی تھی، ایک گھٹنا چھلا ہوا تھا اور اس کے بال اس کی سڑ سے اکھڑ گئے تھے۔ ایک گروپ نے اس پر حملہ کیا تھا

انھوں نے کہا کہ حملے میں واضح طور پر منصوبہ بندی کا عنصر شامل تھا جس میں خاتون کونرز کی آمد پہلے سے طے شدہ پلان کے مطابق لگتی تھی۔

کونرز کو جان بوجھ کر کسی جرم کی حوصلہ افزائی یا مدد کرنے پر 20 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ اس کے لیے پانچ سال کی پابندی کا حکم بھی سنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں