بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

سونا چوری ہونے پر خاتون نے شیر خوار بچے سمیت عمارت سے چھلانگ لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں خاتون نے سونا چوری ہونے پر اپنے شیر خوار بچے کے ساتھ خودکشی کر لی۔

انڈین میڈیا کے مطابق ونستھلی پورم میں پیش آئے واقعے کے بارے میں پولیس حکام نے کہا کہ 28 سالہ سودیشنا کی شادی 4 سال قبل آشش کمار سے ہوئی تھی، ان کا ڈھائی سالہ بچہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا نہ ملا، موت مل گئی، 5 نوجوانوں کا عبرت ناک واقعہ

پولیس حکام نے بتایا کہ 16 مئی 2025 کو خاتون اہل خانہ کے ساتھ رشتے داروں کے ہاں شادی میں گئی تھیں جہاں ان کا 7 تولہ سونا چوری ہوگیا۔

سودیشنا سونا واپس نہ ملنے پر کافی پریشان تھیں اور گزشتہ روز دلبرداشتہ ہو کر عمارت کی تیسری منزل سے شیر خوار بچے کے ساتھ چھلانگ لگا کر موت کو گلے لگا لیا۔

خاتون اور بچے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا تھا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی۔

گزشتہ ماہ تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں 26 سالہ نوجوان لڑکی نے ملازمت نہ ملنے پر زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔ لڑکی کی شناخت چندو پرتیوشا کے طورپر کی گئی تھی، پولیس نے بتایا تھا کہ اس نے ایم کام کیا تھا اور بینک یا سرکاری ملازمت کیلیے کوششوں میں مصروف تھی۔

لڑکی کو کوششوں کے باوجود بھی کوئی ملازمت نہ مل سکی، جس کے باعث وہ بہت زیادہ مایوسی کا شکار ہوگئی، ملازمت کے حصول میں ناکامی کے باعث اس نے گزشتہ رات اپنے کمرے کی چھت سے پھانسی لگالی۔ گھر والوں نے فوری اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج جان کی بازی ہار گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں