چنئی: بھارتی ریاست تمل ناڈو میں ایک بے بس ماں کو بیٹے کی کالج فیس کی ادائیگی کا کوئی اور راستہ دکھائی نہ دیا تو دردناک طریقے سے اپنی جان دے دی، تاکہ حکومت اس کے بیٹے کی فیس ادا کر دے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک نہایت درد ناک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک خاتون سڑک پر چلتے چلتے اچانک سامنے سے آنے والی بس کے آگے کود جاتی ہے، ویڈیو دیکھ کر لوگوں کے دل دہل گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کشی کرنے والی خاتون 45 سالہ پاپاٹھی تھی، جنھوں نے 28 جون کو اپنی جان دے دی، وہ سالم میں کلکٹر کے دفتر میں خاکروب کی نوکری کر رہی تھیں۔
معلوم ہوا کہ خاتون کو کسی نے گمراہ کر دیا تھا کہ حکومت حادثات کے متاثرین کو مالی امداد فراہم کرتی ہے، جس پر پاپاٹھی بس کے آگے کود کر جان دے دی، تاکہ اس کے بیٹے کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔
A mother in India kills herself jumping in front of a bus, hoping for family to get government assistance due to her death, so her son can pay the college fee. pic.twitter.com/jElX596vBu
— Ashok Swain (@ashoswai) July 17, 2023
پولیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پاپاٹھی نے اِسی دن کچھ دیر قبل ایک اور کوشش کی تھی، انھوں نے بس کے سامنے چھلانگ لگانے کی کوشش کی لیکن ایک موٹر سائیکل نے انھیں ٹکر مار دی۔ اور پھر کچھ دیر بعد ایک اور بس کے آگے کود کر جان دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاپاٹھی بیٹے کی کالج کی فیس ادا کرنے سے قاصر ہونے کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار تھی، انھیں کسی نے گمراہ کیا تھا کہ اگر وہ سڑک حادثے میں مر جاتی ہے تو حکومت معاوضہ فراہم کرے گی، پاپاٹھی اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد پچھلے 15 سالوں سے اکیلے ہی اپنے بچوں کی پرورش کر رہی تھیں۔