بھارت میں حیدرآباد کے پرانے شہر کے علاقے دبیرپورہ میں آج رات ایک انتہائی دلخراش واقعہ رونما ہوا، خاتون نے فلائی اوور سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون کی شناخت طحہٰ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کا تعلق ناگاباولی علاقہ سے بتایا جارہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے قریب ساڑھے 9 بجے کے بعد یہ انتہائی اقدام اُٹھایا، خاتون نے ایسا کیوں کیا اس حوالے سے ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل بھارت کے سکندر آباد میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، ٹرین میں اکیلے سفر کرنے والی لڑکی سے نوجوان نے عصمت ریزی کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق عصمت ریزی سے بچنے کی جدوجہد کے دوران لڑکی نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 23 سالہ متاثرہ لڑکی کا تعلق اننت پور ضلع سے ہے اور وہ میڈچل میں ایک خانگی کمپنی میں ملازمت کرتی ہے۔ لڑکی اپنا موبائل فون ٹھیک کرانے کے لئے سکندر آباد گئی تھی بعد میں ایم ایم ٹی ایس ٹرین کے ذریعے میڈچل واپس جا رہی تھی۔
متاثرہ لڑکی ابتداء میں خواتین کے ڈبے میں سوار ہوئی تھی، مگر خواتین جلدی دوسرے اسٹیشن پر اتر گئیں، جس کے بعد وہ ڈبے میں تنہا رہ گئی۔
25سالہ نوجوان نے موقع غنیمت جانتے ہوئے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، خود کو بچانے کے لیے متاثرہ لڑکی چلتی ٹرین سے کود گئی اور کومپلی کے قریب ایک ریلوے پل کے نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔
بی جے پی رہنما نے بیوی بچوں کو گولی ماردی
مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی لڑکی کو فوری طور پر گاندھی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے۔