شارجہ : متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے لیے جانے والی نیپالی خاتون شاقو زنی کی واردات میں قتل ہوگئی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ملازمت کی غرض سے جانے والی نیپالی خواتین کا نامعلوم وجوہات کی بنا پر آپس میں جھگڑا ہوگیا جس کے بعد ایک خاتون کو انتہائی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لڑائی میں چاقو کے وار سے زخمی ہونے والی 32 سالہ خاتون کو اسپتال کے عملے نے بچانے کی بہت کوشش کی تاہم وہ شدید زخموں کے باعث جانبر نہ ہوسکی۔
اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خواتین ملازموں کی لڑائی شارجہ کے انڈسٹریل ایریا نمبر 4 میں واقع کمپنی ہوئی میں ہوئی تھی، جس میں مقتولہ کے علاوہ بھی مزید 4 خواتین زخمی ہوئیں ہیں۔
مقامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے لڑائی کے دوران زخمی ہونے والی ایک خاتون نے بتایا کہ چاقو زنی کی واردات میں ہلاک ہونے خاتون پر مبینہ طور پر 5 خواتین نے حملہ کیا تھا۔
متاثرہ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ ’میرا خیال ہے کہ حادثے میں قتل ہونے والی 32 سالہ نیپالی خاتون ذہنی طور پر کچھ پریشان تھیں۔
اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے مقتول خاتون کی لاش فارنسک لیب منتقل کردی گئی ہے تاکہ لاش کا میڈیکل ٹیسٹ کیا جاسکے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شارجہ پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مقتول کی ساتھی ملازمین سے بھی تفتیش جاری ہے۔