گجرات: حسد نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا، ممانی نے ڈیڑھ سالہ بھانجے کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمہ ماریہ نے بیٹے سے زیادہ خوبصورت ہونے پر بھانجے کو قتل کیا۔
ڈی پی او سید علی محسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے گجرات میں پیش آنے والے اس ہولناک واقعے کی تفصیلات بتائیں۔
ملزمہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرھ سالہ سلیمان اس کے بیٹے سے زیادہ خوبصورت تھا، جس پرساس اور نند طعنے دیتی تھیں، اس نے حسد اور انتقام کے ہاتھوں مجبور ہو کر بچے کو اغوا کرکے قتل کر دیا۔
مزید پڑھیں: لاہور: دو روز قبل اغوا ہونے والا بچہ بازیاب کروا لیا گیا
ملزمہ ماریا کے مطابق بچے کو تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا، دس روز پہلے قتل کر کے لاش بکسے میں ڈال کرسنسان جگہ پھینکی دی، اس گھناؤنے جرم میں ملوث ماریہ گریجویٹ ہے۔
یاد رہے کہ ڈیڑھ سالہ سلیمان فیصل کو چند روز قبل نانی کے گھرسے اغوا کرکے قتل کیا گیا، چند روز بعد اس کی لاش ویرانے سے ملی۔