منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو سسرالیوں نے مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے علاقے وہاڑی میں آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو مبینہ طور پر سسرالیوں نے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق سسرالیوں نے مبینہ طور پر خاتون ساجدہ پروین کو زہر دے کر قتل کیا ہے، مقتولہ کی موت مشکوک ہے لہٰذا حقائق جاننے کیلیے پوسٹمارٹم کروانا ضروری ہے۔

دوسری جانب، پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر تدفین رکوا دی تاہم ورثا نے لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا۔

- Advertisement -

علاقہ مجسٹریٹ نے پولیس تھانہ ماچھیوال سے معاملے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔

خاتون پر الزام تھا کہ اس نے آشنا آصف کے ساتھ مل کر شوہر ممتاز کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ ممتاز کے قتل کا مقدمہ تھانہ ماچھیوال میں درج کروایا گیا تھا۔

مقتول کے ورثا نے جان بوجھ کر بہو ساجدہ پروین کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا تھا۔

دوسری جانب، گوجرانوالہ مین بھی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر کے ساتھ جانے سے انکار پر بھائی نے بہن کی جان لے لی۔

لڑکی 2 ہفتے پہلےگھر سے چلی گئی تھی اور واپس آئی تو والدین نے کزن سے نکاح کر دیا۔ لڑکی شوہر کے گھر جانے سے انکاری تھی جس پر بھائی ذیشان نے چھری مار کر قتل کیا۔

تھانہ صدر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دی جبکہ ملزم فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں