تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کراچی، ٹارگٹ کلنگ یا ڈکیتی مزاحمت، خاتون کا قتل معمہ بن گیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کار پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئیں، سرجانی سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کار پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت سیاسی و سماجی رہنما فیروز بنگالی کی بیٹی سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

خاتون کی ٹارگٹ کلنگ کی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مںظر عام پر آئی ہے، جس میں کار سوار خاتون کا موٹر سائیکل سوار ملزمان تعاقب کررہے ہیں، گاڑی گلی میں جیسے ہی داخل ہوئی ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

مقتولہ کے بھائی فیصل کا کہنا ہے کہ بہن کو چلتی گاڑی میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، شدید زخمی حالت میں عباسی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

بھائی کے مطابق بہن کے پاس موبائل فون، رقم اور دیگر تمام اشیا موجود ہیں، فوری طور پر واقعے ک ینوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔

مقتولہ کے بھائی کا کہنا تھا کہ والد سیاسی و سماجی شخصیت ہیں، دشمنی سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں لگتا ہے۔

ادھر کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ کاشف کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -