اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

خاتون نے قتل کے بعد بالی وڈ فلم دریشم کیوں دیکھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں خاتون نے عاشق کے لیے اپنے دو سالہ بیٹے کو مار ڈالا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے فلم ’دریشم‘ دیکھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے ضلع سورت میں خاتون نے ڈھائی سلہ بچے کو قتل کردیا اور بچے کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تین دن تک بچے کی تلاش کی اور خاتون خود بھی پولیس کے ساتھ مل کر بچے کو تلاش کرتی رہی لیکن اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

- Advertisement -

پولیس کو دوران تفتیش خاتون پر شبہ ہوا اور بعد میں اسے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے لاپتہ بچے کی تلاش کے لیے ڈاگ اسکواڈ کا بھی استعمال کیا، لیکن انہیں اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ بچہ تعمیراتی جگہ سے زندہ نکل گیا تھا۔

خاتون نے جھارکھنڈ میں رہنے والے اپنے عاشق پر اس کے بچے کو اغوا کرنے کا الزام لگایا۔

پولیس نے خاتون کے عاشق سے رابطہ کیا لیکن وہ سورت کے قریب اس کے مقام کا پتہ نہیں لگا سکے۔ اس نے پولیس کو مطلع کیا کہ وہ کبھی سورت نہیں گیا تھا۔

بعدازاں خاتون نے انکشاف کیا کہ اس نے لاش کو تعمیراتی جگہ کے بیت الخلا کے لیے بنائے گئے گڑھے میں پھینک دیا تھا، اس مقام سے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔

اجے دیوگن کی فلم "دریشیم” میں ایک ایسا منظر ہے جہاں قتل کے بعد لاش کو ٹھکانے لگایا جاتا ہے اور کوئی گرفتاری کے بغیر کیس حل طلب ہی رہتا ہے۔

خاتون کا خیال تھا کہ اس طریقے پر عمل کرنے سے پولیس اسے پکڑ نہیں سکے گی اور وہ جھارکھنڈ میں اپنے عاشق سے مل سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں